ہلیال:24/جنوری (ایس او نیوز) غیرقانونی طریقے سے گھرمیں ذخیرہ کرکے رکھے ہوئے گانجا کو ایکسائز محکمہ کے افسران نے چھاپہ مار کر ضبط کرلینے کا واقعہ اترکنڑا ضلع کے ہلیال میں پیش آیا۔
ہلیال تعلقہ سامبرانی کے ایک گھر میں غیر قانونی طورپر گانجے کا پتہ چلنے پر ایکسائز افسران نے چھاپہ مارا۔ ایکسائز افسران کی طرف سے 3.5لاکھ روپیوں کے 11کے جی گانجے کو ضبط کرنے کے علاوہ مہابلیشور کلال کو اپنی تحویل میں لیا ہے۔ چھاپہ ماری کے دوران 180لیٹر شراب کو بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔ ایکسائز افسر منجوناتھ اریگولی کی قیادت میں چھاپہ ماری کی گئی ہے۔